قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم نے 2007 میں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے منصوبہ بندی شروع کر دی

کراچی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم نے 2007 میں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق 2007 میں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے مہمان ٹیم کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے، 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں منگل سے نیشنل اسٹیڈیم پر شروع ہونے والے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں،پاکستان ٹیم کے نیشنل اسٹیڈیم پر پریکٹس سیشن میں جاری رہے،سابق ٹیسٹ کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیر نگرانی دیگر تین سابق ٹیسٹ کپتانوں بولنگ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ یونس خان، پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ محمد یوسف اور اسپن بولنگ اسپیشلسٹ محمد ثقلین نے حریف سائیڈ کے خلاف بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کراچی جیمخانہ گراؤنڈ پر تیاریوں میں مصروف رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں