پالک کے کاشتکاروں

قصور، پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے

اور کہا ہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کا وقفہ 6سے8دن اورڈرل سے کاشت کی ہوئی ،

فصل کا وقفہ 10سے 12دن رکھیں نیزجب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں،

کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعدادمیں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثرہ اور پیداوارکم ہونے کا خدشہ رہتاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ بہترپیداوار کے لئے پودوں کی چھدرائی

میں تاخیرنہیں کرنی چاہئیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعد فصل کی گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کوتلف کردیں۔

انہوں نے بتایا کہ فصل کی ہرکٹائی کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائی جلدتیار ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں