مکئی کی فصل

قصور، مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی

ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں 25سے50فیصد تک

پیداوارکم کرنے کے باعث بن سکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا

کہ اس مرتبہ مکئی کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم جڑی بوٹیوں کی ابتدائی مرحلہ میں تلفی

اشدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مکئی کی فصل پر کسی بیماری یاکیڑے مکوڑے کاحملہ نظرآئے تو فوری

طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کا بھی

بندوست کیاجائے کیونکہ زیر دیر تک کھیت میں پانی کھڑا رہنے سے فصل متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید راہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں