دھان کے کاشتکاروں

قصور، دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے

زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ دھان میں زنک کا استعمال پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے .

خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی

وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دورکرنے کے لئے پنیری پر زنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوار میں

خاطرخواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔کہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے.

کہ اگر75کلوگرام زنک سلفیٹ 33فیصد فی ہیکٹرنرسری میں استعمال کیاجائے .

تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں