بنجمن نیتن یاہو

قراردادویٹونہ کرنے پر اسرائیلی وفدکادورہ امریکامنسوخ

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد کو ناکام کرنے کے لیے ویٹو کے استعمال میں واشنگٹن کی ناکامی جنگی کوششوں اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی موقف میں تبدیلی کے تناظر میں وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی وفد، جسے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر واشنگٹن بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا، اب امریکہ نہیں جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں