عارف علوی

قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھیاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی، صدر عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ پر پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھیاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی، قائداعظم محمد علی جناح کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہاکہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لئے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں۔صدر عارف علوی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا، قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھیاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ ہم آج ایک ایسی ریاست کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنے لوگوں کے تنوع کا احترام اور شہریوں کو یکساں مواقع مہیا کرتی ہے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے گذشتہ سال سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، عالمی برادری سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور حق خودارادیت کی فراہمی کیلئے بھارت کو شرمندہ کرے، قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کرے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی دوسری وبا پر قابو پانے کیلئے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں