فیصل قریشی

فیصل قریشی کی مداحوں سے بات کوبغیر سمجھے ردعمل دینے سے گریز کرنے کی اپیل

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار فیصل قریشی نے مداحوں سے بات کوبغیر سمجھے ردعمل دینے سے گریز کرنے کی اپیل کر دی۔ انہون نے ’’کورونا کو ڈرامہ اور ارطغرل کو حقیقت سمجھنے ‘‘ والے اپنے حالیہ ٹویٹ پر تنقید کرنے والوں کے لیے وڈیو پیغام جاری کر دیٓ۔ انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی کو حقیقت والی بات پر غور کیا گیا ہے لیکن کووڈ 19پر غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی کو حقیقت سمجھنے والے بیان کے پیچھے وہ لوگ تھے جو لوگ اس ڈرامے کے اداکاروں پر تنقید کر رہے تھے کہ آپ نے گھر میں کتا کیوں پال رکھا ہے اور آپ سر پر دوپٹہ کیوں نہیں لیتں۔ اور کووڈ 19ایک ڈرامہ کے پیچھے وہ لوگ تھے جو کہ اس بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور سمجھ رہے ہیں کہ یہ ایک ڈرامہ ہے، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو وہ لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کے پیارے اس کی وجہ سے ان سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے یا ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ خدارا پوری بات سمجھے بغیر اپنا ردعمل نہ دیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں