فیصل آباد بورڈ

فیصل آباد بورڈ نے نہم جماعت سیشن 2023ـ25 کا شیڈول جاری کر دیا

مکوآنہ (عکس آن لائن)فیصل آباد بورڈ نے نہم جماعت سیشن 2023 تا 2025 کا شیڈول جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ نہم کیلئے داخلہ فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔طلباء کے داخلے کی پراسینگ فیس 530 روپے رکھی گئی ہے، داخلہ یکم اپریل سے پندرہ مئی تک جمع کروایا جاسکے گا۔

16 سے 30 مئی تک داخلہ 600 روپے لیٹ فیس کیساتھ وصول کیا جائے گا۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ کردہ تاریخ کے بعد داخلہ جمع کروانے والے طلباء سے یومیہ چھ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں