مریم اورنگزیب

فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں، آئین کے مطابق، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے’مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا،فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں، آئین کے مطابق ہے، انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانے ہی ہمارا موقف تھا، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، درخواست یہی تھی کہ سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے الیکشن چوری کیا، جس کے ہم متاثرین ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں عمران صاحب گلے مل رہے تھے، خوشیاں منا رہے تھے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو کوئی ڈائریکشن نہیں دی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں