فٹ وئیرزکی برآمدات

فٹ وئیرزکی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)فٹ وئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2023) کے دوران فٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو45.51 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.62 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ وئیرز کی برآمدات سے ملک کو41.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

ستمبرمیں فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 15.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اگست میں 13.72 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 13.89ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 167.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھااعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں لیدرفٹ وئیرز کی برآمدات سے ملک کو38.23 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35.71 ملین ڈالرتھا، کینوس سے بنے فٹ وئیرز کی برآمدات سے پہلی سہ ماہی کے دوران دولاکھ اسی ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، دیگراقسام کے جوتوںکی برآمدات کاحجم 7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں