اسلام آباد (عکس آن لائن) فواد اور ماہرہ خان کی رومانٹک فلم ”نیلوفر” کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی۔واں برس کے آغاز میں ”نیلوفر” کی شوٹنگ شروع کی گئی تھی مگر پھر کورونا کی وبا کے باعث فلم بندی کو روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عکس بندی دوبارہ شروع کی گئی تھی اور اب ”نیلو فر” کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ”نیلوفر” کی شوٹنگ مکمل ہونے پر عکس بندی کے دوران کھینچی گئی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ فلم بندی مکمل کرلی گئی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ”’نیلوفر” کی پوری ٹیم نے فلم کو شاندار بنانے کے لیے ان تھک محنت کی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب جلد ہی شائقین ”نیلوفر” کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔انہوں نے ”نیلوفر”کو فواد خان کے ساتھ ایک اورآنے والی ایکشن فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ”سے منفرد قرار دیا اور کہا کہ رومانوی فلم میں ان دونوں کا کردار بہت مختلف ہوگا۔”نیلوفر” کی کہانی امر رسول نے لکھی ہے اور وہی فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں جب کہ اسے قاسم محمد پروڈیوس کر رہے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر کورونا کی لہر میں کمی ہوئی اور سینما تھیٹرز کھل گئے تو”نیلوفر” کو 2021 کے وسط تک ریلیز کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ، پیرس میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی کا انعقاد
- “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ،فرانسیسی مین اسٹریم میڈیا پہ نشر کیا جا رہا ہے
- “یوم مئی” کی تعطیلات میں چین کی معیشت میں بہتری کا رجحان
- پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی’مریم اورنگزیب
- بانی پی ٹی آئی نے جس ادارے کے خلاف سازش کی آج وہیں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شرجیل میمن