دوسرے شیڈول

فلم ’’چل میرا پُت 2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی مکمل

اسلام آباد (عکس آن لائن)فلم ’’چل میراپت2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی مکمل ہوگئی۔ اس وقت اداکار افتخار ٹھاکر ، ناصرچنیوٹی اور روبی انعم فلم کی عکس بندی کے لئے کینیڈا موجود ہیں۔

اس حوالے اس فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار افتخار ٹھاکر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی عکس بندی70فیصد مکمل ہوچکی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ شائقین فلم ’’چل میرا پُت‘‘ کی طرح اس کو بھی سراہیں گے۔ فلم آئندہ سال سینماکی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں