اچھی خان

فلم فیڈریشن کے چیئرمین اچھی خان کافردوس بیگم کے انتقال کے موقع پر انڈسٹری کے لوگوں کی بے حسی پر احتجاجا مستعفی ہونیکا اعلان

لاہور( عکس آن لائن )پاکستان فلم فیڈریشن کے چیئرمین اچھی خان نے لیجنڈ اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کے موقع پر انڈسٹری کے لوگوں کی بے حسی پر احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگران لوگوں کی نما ز جنازہ میں کوئی نہیں آتاتوہمارے وقت کون آئے گا ۔

اچھی خان نے کہا کہ اگر آج فلم انڈسٹری کا نام باقی ہے تو یہ ماضی میں کام کرنے والے لوگوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے ، ماضی میں ایک سال میں125سے150فلمیں بنتی تھیںیہ کون لوگ تھے یہی وجہ لوگ تھے جو آج دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں اور ہم لوگ ان کے جنازوں کو کندھا نہیں دیتے ۔کام نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگ اتنا مصروف بھی نہیں ہیں ،اس لئے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہ صرف بے حسی ہے اور میں دو چار دفعہ اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اداکارہ فردوس بیگم کا انتقال ہوا جوحقیقت میں ہماری انڈسٹری کی ہیر تھی لیکن ان کی نماز جنازہ میں مرد فنکاروںمیں صرف ایک میں یا شاید کوئی اورہوگا ۔

میڈیا جب بھی اس بارے پوچھتا تو میں بہانے تراشنا شروع کردیتا ۔میں نے انڈسٹری کے لوگوں کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے استعفی دیدیا ۔اسی طرح اسد بخاری کے وقت بھی ہوا، اقبال کاشمیری کا انتقال ہوا تو صرف دو چار ڈائریکٹر اورایک پروڈیوسر آ گیا ، ان لوگوں کی فلم انڈسٹری کے لئے پانچ سے چھ دہائیوں کی خدمات ہیں ،اگران ان جیسے لوگوں کیلئے کوئی نہیں آیا تو ہم جیسے لوگوں کے کون آئے گا ۔ ہمیں کیا پڑی ہے کہ پاگلوں کی طرح ان سب کے جوابدہ بنیں اس لئے میں نے دلبرداشتہ ہو کر استعفی دیدیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ایک ادنی کارکن کے طو رپر اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں