آیا صوفیہ مسجد

فلسطینی گروپوں کا آیا صوفیہ فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان

غزہ سٹی (عکس آن لائن) فلسطینی گروپوں نے آیا صوفیہ فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لقدس میں فلسطینیوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز القدس میں ترکی کے قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں انہوں ں؁ آیا صوفیہ دوبارہ سے عبادت کے لیے کھولنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ملاقات کرنے والے گروپس جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ترکی کے پرچم ، صدر رجب طیب اردوان اور آیا صوفیہ مسجد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں کا دروازے پر استقبال ترکی کے عبوری قونصل جنرل سفیر احمد رضا دیمر نے کیا۔گروپ میں الخلیل قبائل کے ترجمان ویدی الجبری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیہ کی ایک مسجد کی حیثیت سے عبادت کے لئے دوبارہ کھولنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ مسلمانوں کا حق ہے۔

دوسری طرف ، القدس کی سرکردہ شخصیات میں سے شیخ نورین الدین الرجبی نے آیا صوفیہ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔گروپ نے عبوری قونصلر جنرل کے ساتھ گروپ تصویر کھینچنے کے بعد قونصل خانے سے روانہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں