امانوئل ماکروں

فرانسیسی صدر اور عراقی وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی اہمیت پر زور

پیرس (عکس آن لائن) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ان دونوں رہنمائوں نے پیرس میں ملاقات میں کہی۔ فرانسیسی صدر ماکروں کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ الکاظمی کی ملاقات میں بغداد میٹرو پروجیکٹ کے لیے فرانسیسی گروپ السٹوم کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ ستمبر میں فرانسیسی صدر نے عراق کا دورہ کیا تھا۔ ماکروں نے تب عراقی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپور فرانسیسی مدد کا یقین دلایا تھا۔ ماکروں نے کہا تھا کہ عراق کے لیے سب سے اہم مسائل دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو اور غیرملکی مداخلت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں