سیاحتی مقام ایفل ٹاور

فرانسیسی حکومت کا ایفل ٹاور کو25جون سے دوباہ کھولنے کا اعلان

پیرس (عکس آن لائن) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع مشہور ترین سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو 25 جون کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی حکومت نے ملک کے سب سے مشہور تاریخی اور سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو دوباہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو لاک ڈاؤن کے باعث 3 ماہ سے بند رکھا گیا۔

فرانسیسی متعلقہ حکام کے مطابق عالمی جنگ دوئم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایفل ٹاور کو اتنے طویل عرصے تک بند کیا گیا۔حکام نے کہا کہ اب اس سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو دوبارہ 25 جون کو سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ حکام نے کہا ہے کہ ایفل ٹاور کا رخ کرنے والے افراد پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات فیس ماسک اور گلوز پہننا لازم ہوگا۔واضح رہے کہ فرانس میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1 لاکھ 54 ہزار سے زائدہوگئی ہے جبکہ 29ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں