فالسے کے کاشتکاروں

فالسے کے کاشتکاروں فوری شاخ تراشی کریں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طور پر شاخ تراشی کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،کاشتکار و باغبان سخت کہر اور سردی کے باعث سوکھ جانے والی اوپر کی شاخوں کو فوری کاٹ دیں تاکہ نئی شاخیں نکل سکیں۔

کاشتکاروں و باغبانوں کے نام پیغام میں محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ شاخ تراشی کا عمل فروری کے آخر تک مکمل کرلینا ضروری ہے تاہم مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران بھی شاخ تراشی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال باقاعدگی سے شاخ تراشی کرنے کے باعث پودے زیادہ اونچے نہیں ہوتے اور پھل کو بھی نقصان نہیں پہنچتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پودے بے ہنگم ، زیادہ اونچے اور عجیب و غریب شکل میں موجود رہیں تو پھل کو سیڑھی کے بغیر توڑنا مشکل وہ جاتاہے اور پودوں کی ٹہنیاں چھوٹی و پتلی رہ جاتی ہیں اس طرح ان پر پھول بھی کم آتے ہیں اور پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاخ تراشی سے جہاں پودا خوب پھلتا اور پھولتا ہے وہیں زیادہ شاخیں نکلنے سے وہ خوب ثمر آور بھی ہوتاہے جس سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے مالی منافع کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں