میاں خرم الیاس

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ،،درآمدات میں کمی سے معاشی استحکام آئے گا ‘میاں خرم الیاس

لاہور(عکس آن لائن)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور غیر ضروری اشیاء کی درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرگزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے اس سے ملکی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی صنعتی خام مال کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور مہنگائی میں کمی ہوگی۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ رواں برس26جون کو 164کے مقابلے میں گزشتہ دنوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر154.70روپے کی بہت کم ترین سطح پر پہنچ گیا حکومتی پالیسی اسی طرح مستحکم رہیں تو امید کی جارہی ہے کہ ڈالرکے مقابلہ میں ر وپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا ۔جس سے ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں