لاہور ہائی کورٹ

غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار گیا کیا کہ ضمانت اینٹی کرپشن عدالت نے قانون کے منافی ضمانت مسترد کی اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں