غلط سرجری

غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم ، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں 16افراد کی آنکھوں کی غلط سرجری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو واقعے کی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا،

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کی غلط سرجری کے باعث 16افراد کی بینائی سے محروم ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،

عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت اور کمشنر ملتان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ صحت کوواقعے کی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا،عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ذمے داروں کاتعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،

وزیر اعلی پنجاب نے کہا حقائق منظرعام پرلائے جائیں اور بینائی سے محروم افرادکی دادرسی کے ساتھ ساتھ ان کے علاج پرخصوصی توجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں