جو بائیڈن

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے، امریکی صدر

واشگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہم معاہدے کے لیے پر امید ہیں۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ قطری حکام بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے بدلے 50 یرغمالیوں کی بازیابی کے معاہدے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں