جوبائیڈن

غزہ میں ہر بے گناہ زندگی کا نقصان ایک المیہ ہے، بائیڈن

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے آخری گڑھ رفح پر،

جہاں ایک 13 لاکھ لو گ پناہ لیے ہوئے ہیں، اس وقت تک ایک مکمل پیمانے کا حملہ نہیں کرنا چاہیے جب تک اس کے پاس وہاں موجود عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی منصوبہ موجود نہ ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا وائٹ ہاس میں اس بارے میں مذاکرات کے لیے امریکی صدر نے خیر مقدم کیا۔

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات میں امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ غزہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے بڑی تعداد بے گناہ شہریوں اور بچوں کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ میں چھ ہفتوں کے جنگ بندی معاہدے کے لیے کام جاری ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ غزہ میں ہر بے گناہ زندگی کا نقصان ایک المیہ ہے، کہ غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کو کس طرح ختم کیا جائے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کس طرح منصوبہ بندی کی جائے۔

شاہ کے ساتھ کھڑے ہو کر بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے اہم موضوعات میز پر ہیں اگرچہ ان میں گیپس باقی ہیں۔دونوں رہنمائوں نے غزہ میں یرغمالوں کی رہائی کی کوششوں اور سرحدی شہر رفح میں ایک ممکنہ اسرائیلی حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش پر گفت و شنید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں