ایمنسٹی انٹرنیشنل

غزہ میں قتلِ عام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں صرف امریکا روک سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیو یارک(عکس آن لائن) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ غزہ میں قتلِ عام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں صرف امریکا روک سکتا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے،

جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرے گا، دہشت بڑھتی جائے گی،انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہار نہیں مانیں گے،ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی اجازت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں