عالمی ادارہ صحت

غزہ میں صحت کا بحران، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی کردی

مقبوضہ غزہ (عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے جنگوں سے تباہ حال اور محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں صحت کا ایک خطرناک بحران سر پرمنڈلا رہا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے ڈائریکٹر عبد الناصر صبح نے ایک بیان کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جو کہ نہایت تشویشناک ہے اور وہ غزہ پٹی میں صحت کے نظام کی صلاحیتوں کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ اضافہ جاری رہا تو صحت کا نظام دو ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کسی بھی طبی سازوسامان اور آلات کے داخلے میں سہولت فراہم کرے گا جس میں سے تازہ ترین غزہ کی پٹی کو 15 وینیٹی لیٹرز کی فراہمی بھی شامل ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب 25 سے 30 فی صد کے درمیان ہے اور یہ ایک خطرناک اشارہ ہے۔غزہ میں ورلڈ ہیلتھ آفس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جامع بندش ، چاہے زیادہ خطرناک علاقوں میں ہو یا کم خطرے والے علاقوں میں ہو لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں