غزہ

غزہ میں اسپتال، ایمبولینس اور اسکولوں پر بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 9900ہو گئی

غزہ(عکس آن لائن)اسرائیلی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسپتال، ایمبولینس اور اسکولوں پر بمباری کی جس میں 100سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار 900سے تجاوز کر گئی ہے،

غزہ میں گزشتہ روز الشفا اسپتال کے مرکزی دروازے پر بمباری سے درجنوں افراد شہید ہوئے جبکہ فلسطینی زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینس پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔غزہ میں اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 20افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، شمال سے جنوب نقل مکانی کرنے والوں پر بھی بمباری کی گئی جس کے باعث14 افراد شہید ہو گئے جبکہ خان یونس میں گھر پر حملے میں ایک خاندان کے 5افراد شہید ہوئے۔

دوسری طرف حماس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ بیت الحنون میں شدید مقابلے کی ویڈیو جاری کر دی جس نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، اسرائیلی فوج نے بیت الحنون پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں