شہزادہ فیصل بن فرحان

غزہ جنگ پورے خطے کو خطرات کی طرف گھسیٹ رہی ہے،سعودی عرب

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بحیرہ احمر میں کشیدگی اور خطے میں عمومی طور پر سلامتی کے بارے میں مملکت کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سرگرمیوں کے دوران ایک ڈائیلاگ سیشن کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی جنگ پورے خطے کو بڑے خطرات کی طرف گھیسٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں کا تعلق غزہ کی جنگ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل کی طرف سے جنگ اور کشیدگی کو روکنے کے لیے کوئی نشان نظر نہیں آتا۔ ہماری ترجیح کشیدگی کو کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کرنا ہے اور اس کا انحصار غزہ میں جنگ کو روکنے پر ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مزید کچھ کرنا چاہیے۔

غزہ میں جنگ مسلسل مصائب بڑھنے کے واقعات کا باعث بنیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں