برائلر گوشت

عید الفطر پر مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت

لاہور( عکس آن لائن) عید الفطر پر مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے برائلر گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کیا ۔

عید الفطر کی تعطیلات میں 10سے12اپریل تک کیلئے سرکاری نرخنامہ جاری کیا گیا جس میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 666روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت459روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت250روپے درجن مقرر کی گئی ۔ تاہم دکانداروں نے عید الفطر پر طلب کے مقابلے میں سپلائی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخ وصول کئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 750روپے سے800روپے کلو تک فروخت ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں