سید حسنین حیدر

عید الاضحی ،ضلع چنیوٹ میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو مکمل

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدرنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید

الاضحی کے موقع پر ضلع چنیوٹ میں چنیوٹ پویس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیاگیاہے۔

امن وامان برقرار رکھنے،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا

جارہاہے۔ضلع بھر میں قائم کی گئی پانچ مویشی منڈیوں سمیت ناکہ بندی پوائنٹس وغیرہ پر پانچ سو سے زائد افسران

و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔مویشی منڈیوں میں پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں.

ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔محافظ سکواڈ موٹرسائیکلز پر مربوط طریقے سے

گشت کریں گی۔پولیس موبائلز مویشی منڈیوں کے روٹس اور مختلف علاقوں میں گشت کریں گی.

مختلف علاقوں میں چیکنگ کیلئے ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔مویشی منڈیوں میں ٹریفک کے

نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے مربوط پلان تشکیل دیا گیا ہے۔مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس

سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں