ہمایوں اخترخان

عوام پائیدار ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے تحریک انصاف کودوبارہ بھی حکومت میں لائینگے’ہمایوں اخترخان

اسلام آباد( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں پی ڈی ایم نہیں بلکہ مہنگائی اوردیگرچیلنجزہماری اپوزیشن ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ان سے نبرد آزماہے ،عوام صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی کارکردگی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جوصرف اپنے مفادات کے حصول کیلئے ہرحدپار کرناچاہتی ہے ،کم آمدنی والے طبقے کیلئے گھروں کیلئے اسٹیٹ بینک کی قرضہ سکیم میں مارک اپ کی شرح کونیچے لانے کیلئے سبسڈی کی مدمیں حکومت نے 33ارب روپے جاری کر دئیے ہیں ، ہر طرح کی صنعت چل پڑی ہے اور انشا اللہ اب معیشت کا پہیہ اپنی پوری رفتار سے گھومے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 131کے اکابرین اور صنعتکاروںکے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ سابقہ حکومت جومعیشت چھوڑ کرگئی تھی اس پرکاسمٹیکس کے لیپ کی تہہ لگی ہوئی تھی اور جب اصلاحات اور زمینی حقائق کے مطابق اقدامات شروع کئے گئے تو یہ لیپ بہہ گیا اورنیچے سے ” تجربہ کار” حکمرانوں کے کارنامے نکلے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کوواضح کہا کہ ہم ماضی کی حکومتوں کی ڈھنگ ٹپائو اورچل چلائو پالیسیوں کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم نے اصلاحات کے عمل سے ملک کی معیشت کوحقیقی اور پائیدار ترقی دینی ہے اورآج حکومت اسی جانب پیشرفت کر رہی ہے ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن بتائے اس نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کیا تجاویز پیش کی ہیںجن پر عملدرآمدنہیں کیاگیا ،اپوزیشن کاواویلا یہ ہے کہ ان کے ساتھ ان کے کیسز پر بات کی جائے تویہ حکومت کوبہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس بھی جاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر طرح کی صنعت کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کرمراعات اورسہولیات دی ہیںاور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیںاورانشااللہ اسی بنیاد پر عوام ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے تحریک انصاف کودوبارہ بھی حکومت میںلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں