ابرارالحق

عوام صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں، ابرارالحق

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ابرارالحق نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی رسومات کو ایک طرف رکھیں اور صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کی وباء کو شکست دی جاسکے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ملک میں ماضی کے تباہ کن سیلابوں اور زلزلوں کے دوران بڑے چیلنجوں کے مقابلے کرنے کے عزم اور صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے اوراب وقت آ گیا ہے کہ جسمانی روابط اور سماجی اجتماعات سے اجتناب کرکے خود کو الگ تھلگ رکھیں۔ ابرارالحق نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو صرف اپنے سماجی اصولوں کے خلاف اپنی فطرت کو عارضی طور پر تبدیل کرنے کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں اٹلی میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد سے سبق سیکھ سکتے ہیں جہاں پر لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نہیں مان رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں