نیئر حسین بخاری

عوام دشمن حکومت کو عوام کے اوپر پٹرول بم گرانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اشرافیہ نمائندہ حکمرانوں کے بجٹ میں سرمایہ دار طبقے کو مراعات اور رعایات دی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کے دعویداروں نے 496 ارب روپے قرض کے امیدوار بھی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور تنخواہ داروں کو سسکنے کیلئے بییارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے،عوام دشمن بجٹ کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاریاں تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام دشمن حکومت کو عوام کے اوپر پٹرول بم گرانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست اثر غریب طبقے پر پڑتا ہے،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلسل عوام دشمن فیصلوں سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے، حکومت اپنی جیبیں اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات سے گریز کرے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے ان اقدامات پر پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی،مزدور تاجر کسان کاشتکار تنظیموں کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں