ہمایوں اختر خان

عوام اپوزیشن سے لا تعلق ،ناکامی کو جتنی بار مرضی دہرا لیا جائے وہ کامیابی میں نہیں بدل سکتی’ ہمایوں اختر خان

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ منفی سر گرمیوں کی وجہ سے اپوزیشن کی سیاست سکڑ رہی ہے اس لئے اسے تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا سوچنے سے پہلے ماضی قریب کی ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ،اپوزیشن سڑکوں پر ہلکان ہو جائے گی لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گی،وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی حالات میں کامیابیاں حاصل کر کے ثابت کیاہے کہ وہ وژن رکھنے والے قومی لیڈر ہیںاور انشا اللہ 2023ء کے عام انتخابات کے بعدبھی یہی تسلسل رہے گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے مہنگے قرضے اتارنے کیلئے استعمال ہوا ہے اور اعدادوشمار پر کوئی بھی جب چاہے بات کر لے دودھ کا دود ھ او رپانی کا پانی سامنے آ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واضح طو رپر دو دھڑوںمیں تقسیم ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

عوام اپوزیشن سے لا تعلق ہیں اس لئے ناکامی کو جتنی بار مرضی دہرا لیا جائے وہ کامیابی میں نہیں بدل سکتی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے معیشت کا ستیا نہیں بلکہ سوا ستیاناس کیا جس کا بوجھ تحریک انصاف کی حکومت کو اٹھانا پڑا اور اب ماضی کے یہی نام نہاد تجربہ کار مگر مچھ کے آنسو بھی بہا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں