وزیراعظم شہباز شریف

عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے،وزیر اعظم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے،عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو۔

ملاقات میں وزیرِ اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو پہلے کابینہ اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کی،وزیرِ اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے رمضان کے دوران عوام کو دیئے گیے ریلیف پیکیج پر عملدر آمد یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے،عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں