مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کی کال پر عوام نے باہر نکل کر باور کرا دیا کسی آئین شکنی کو قبول نہیں کیا جائیگا ‘ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر ملک بھر میں عوام نے چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکل کر باور کرا دیا ہے کہ کسی بھی آئین شکنی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ، عوام ہر روز اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم ٹولے کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، وہ وقت دور نہیں جب یہ سو پیاز اور سو جوتے بھی کھائیں گے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر لاکھوں کی تعداد میں عوام نے گھروں سے باہر نکل کر پی ڈی ایم ٹولے پر واضح کر دیا ہے کہ طاقت کے نشے میں کوئی غلطی نہ کرنا ورنہ تمہیں وہ سبق سکھائیں گئے جس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پوری قوم کا سوال ہے عمران خان ایسا کونسا غیر آئینی مطالبہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے پاکستانی قوم کو شعور ملا ہے اور یہی شریف اور زرداری خاندانوں کی سیاسی موت ہے ، یہ عوام اور نظام کو اپنا غلام اور تابع رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب وقت بدل چکا ہے ،ملک کا نظام ان کی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق چلے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں