وسیم اکرم

عمران خان کی وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش کیساتھ کرکٹ شروع کی، وسیم اکرم

کراچی (عکس آن لائن) سابق قومی کپتان معین خان نے کہا ہے کہ حالیہ کرکٹرز محض اپنی خاطر کرکٹ کھیلتے اور سینئرز کے نقش قدم پر نہیں چلتے ہیں جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش کے ساتھ کرکٹ شروع کی تھی۔

یوٹیوب ویڈیو میں معین خان اور وسیم اکرم کا مختلف ادوار کے پلیئرز پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ کرکٹرز صرف اپنے لئے کرکٹ کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کردار ماضی کے کھلاڑیوں سے قدرے مختلف دکھائی دیتا ہے۔معین خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں پہلے کے کھلاڑیوں کو آئیڈیل بنا کر اسی بلندی پر پہنچنے کی کوشش کرتے تھے جہاں تک انہوں نے رسائی حاصل کی اور موجودہ نسل میں اسی چیز کا فقدان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کے دور میں غیر معمولی کرکٹرز سامنے آتے تھے جس کی وجہ یہی تھی کہ پہلے ماضی کے کھلاڑیوں کو آئیڈیل سمجھا جاتا تھا مگر موجودہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کا دوسروں سے موازنہ ہی نہیں کرتے جبکہ بہت زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے انہیں اپنی کارکردگی میں تسلسل قائم رکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں