وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ کا دعوی

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ساری دنیا کو چور چورکہنے والاخود چوری میں پکڑا گیا ہے،منگل کونجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعووں میں پھنس چکے ہیں، انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا،

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹکرا کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے، کے پی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پنجاب اورکے پی میں حکومت بھی لوگوں کو نکالنے کے لیے زور لگا رہی تھی، جتھہ اور شہروں پر چڑھائی کرکے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کارکو فروغ نہیں پانے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں