شاہ محمود قریشی

عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں۔ سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز اب جمعرات کو وزیرآباد سے ہوگا اسلام آباد کب پہنچیں گے اس کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، بہت سی چیزیں تبدیل ہورہی ہیں اس لیے تاریخ نہیں دے سکتے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں