وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ

عمران خان نے کچھ نہیں کرنا، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں انتخابات کرا دینگے’ اعظم نذیرتارڑ

لاہور(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا،عمران خان نے کچھ نہیں کرنا وہ اسمبلی بھی نہیں توڑیں گے ، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں انتخاب کرا دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیر اعظم رہے ،کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔

عمران خان نے بطور وزیر اعظم آئینی تقرریوںپر مشاورت نہیں کی، اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے،تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہاکہ سیاست نام ہی روادی کا ہے ،دست و گریبان ہونا سیاست نہیں، مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا نام سیاست ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ نہیں کیا، آئینی تقرریوں پر بھی مشاورت نہیں کی، یہ بری رسمیں ڈالی گئی ہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ میری آج بھی خواہش ہے انہیں سمجھ آجانی چاہیے ،عمران خان نے بات کی ہے کہ میں بیٹھنے اور ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہوں، یہ وہ رویہ ہے جو ایک سیاست دان کا ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں