نفیسہ شاہ

عمران خان نے عملی طور پر دو پاکستان بنا دئیے ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عملی طور پر دو پاکستان بنا دیئے ہیں، عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا مذاق ہے۔

اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کیے گئے، یہ کیسا ملک ہے جہاں ایک شخص کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ قانون ہے۔نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ بنی گالا محل کے لیے الگ قانون کا نوٹس لے کیونکہ جو چیز غریبوں کے لیے غیر قانونی ہے وہ عمران خان کے لیے کیسے قانونی ہے۔

اْنہوں نے سوال اْٹھایا کہ بنی گالا سے ہزاروں درختوں کی کٹائی پر قانون کیوں خاموش ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لاکھوں افراد سے چھت چھین لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں