فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے سائفر کہانی گھڑ کر عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازش کی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سائفر کہانی گھڑ کر عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازش کی ،سائفر جھوٹ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے لیڈر منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں ہٹلر کے مشیر گوئبلز کو مات دیدی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دانستہ طور دنیا سے پاکستان کے تعلقات خراب کیئے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں، عمران خان سفارتی استثنیٰ کے ساتھ امریکہ جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں