عظمی بخاری

عمران خان اے ٹی ایم مشینوں ، عثمان بزدار فرنٹ مینوں اور رشتے داروں کو نوازنے میں مصروف ہیں’عظمیٰ بخاری

لاہور(عکس آن لائن )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ رنگ باز اور ڈرامے باز حکمرانوں کو آپ جیسی خادمہ ہی سوٹ کرتی ہے ،آپ جہاں دال کی دیگ دیکھتی ہیں وہاں کٹورا لے کر پہنچ جاتی ہیں،عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں جن کی آپ تعریفیں کرتے نہیں تھکتیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خادمہ جی کبھی کبھی قوم کو عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کے قصے اور وارداتیں بھی سنادیا کریں ،روز وہی گھسی پٹی کہانیاں سنانے آجاتی ہیں پنجاب کے عوام اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں،فردوس باجی کیاایک کروڑ نوکریاں اور پانچ لاکھ گھروں کے منصوبے خلاء میں بن رہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک پر سلیکٹڈ اور چند متنخب لوگ مسلط ہوں گے تو عوام کبھی ترقی اور خوشحالی کا تصور نہیں کرسکتے،عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں اور عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں اور رشتے داروں کو نوازنے میں مصروف ہیںنئے پاکستان میں بیچاری قوم کیلئے صرف لنگر خانے اور پناہ گاہیںباقی رہ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں