گورنرپنجاب

عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنیوالانہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے،گورنرپنجاب

لاہور (عکس آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنیوالانہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے،یقین ہے عمران خان ہی ملک کومسائل سے نجات دلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر کھیل کی ملاقات ہوئی ، جس میں چوہدری سرور نے کہا عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنے والا نہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، یقین کامل ہے عمران خان ملک کومسائل سےنجات دلائیں گے۔

اپوزیشن کے حوالے سے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کاسیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے، حکومتی آئینی مدت کاایک دن کم نہیں ہوگا انتخابات 2023 میں ہوں گے، ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نیوالی اپوزیشن کو حساب دیناپڑے گا۔چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ملک کوکرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے، دنیا پاکستان کےامن کے بیانہ کیساتھ کھڑی ہورہی ہے، حکومت نے ملک کومعاشی طورپردیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں