علی پور چٹھہ

علی پور چٹھہ: سڑکوں پر ٹریفک اژدہام، ٹرانسپورٹرز،عوام کی زندگیاں اجیرن بن گئیں

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان)علی پور چٹھہ سڑکوں پر ٹریفک اژدہام، ٹرانسپورٹرز،عوام کی زندگیاں اجیرن بن گئیں. ٹریفک وارڈن نے بائی پاس روڈ پر ڈیرے لگا لئے!!ناجائز چالانوں کی بھرمار!!عوامی سماجی حلقوں کا آر پی او گوجرانوالہ ،سی ٹی او گوجرانوالہ پر فوری کاروائی کیلئے زور!!

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ مین علاقہ میں گوجرانوالہ روڈ پر گھنٹوں ٹریفک بند رہتی ہے ۔جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزاور پیدل چلنے والے خواتین وحضرات شدیدمشکلات کا شکار ہیں۔ٹریفک کے بھاری بہاﺅ کو کنٹرول کرنے کی بجائے یہاں پر تعینات وارڈنز نے شہر سے باہر بائی پاس روڈ پر ڈیرے لگا رکھے ہیں۔جہاں سے ہیوی ٹریفک کو ناجائز بھاری جرمانے کیئے جاتے ہیں ۔شہر میں گنجان مقامات پر درجنوں غیرقانونی اڈے جاری و ساری ہیںجوکہ ٹریفک کے مسائل پیداکرنے کے ساتھ ساتھ بھاری منتھلی دیکر عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح ناکارہ ان فٹ گاڑیوں میں ٹھونس دیتے ہیں۔اندرون سٹی روڈز کنارے ٹیوٹا گاڑیوں سے مک مکا کرتے ہوئے ان کوسٹاپ کی اجازت دی جاتی ہے۔

مذکورہ غیر قانونی اقدامات متعلقہ وارڈنز کی ملی بھگت سے جاری و ساری ہیں۔ یہاں یہ امرقابل زکر ہے کہ منظور نظر ٹیوٹا/ویگنوں پر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ کی وصولی پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی مگر محض خانہ پری کیلئے ماہانہ طے شدہ چالان کرنا معمولات میں شامل ہے۔ شہر کے وسط میں گوجرانوالہ روڈ پر ٹریفک کی بندش سے مارکیٹس،دوکانداروں کا کاروبار زوال پزیر ہے۔

علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او گوجرانوالہ، چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ پر زوردیا ہے کہ فرائض میں غفلت ،کرپشن میں ملوث تعینات ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں