علامہ اوپن یونیورسٹی

علامہ اوپن یونیورسٹی کے ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرامز کے امتحانات 9جنوری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اوپن یونیورسٹی کے ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرامز کے امتحانات 9جنوری سے شروع ہوں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق کلیہ عربی و علوم اسلامیہ اور فیکلٹی آف سوشل سائنسسز اینڈ ہیومینیٹیزکے ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 9جنوری سے شروع ہوں گے۔ امتحانات یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہی ہوں گے جو 17۔جنوری تک جاری رہیں گے۔

طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں۔طلبہ اپنے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ)اولڈ(پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔رزلٹ کارڈ طلبہ کو ارسال کئے جارہے ہیں اور طلبہ کی سہولت کے لئے رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں