علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں 5 جون تک توسیع

فیصل آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد ریجنل کیمپس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں 5 جون تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے باعث پینڈنگ کی گئی تمام ورکشاپس بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپرنگ سمسٹر کی تمام ورکشاپس اب تعلیمی اداروں کے بجائے آن لائن ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ طلبا اور سٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیاہے تاہم ابھی سمسٹر خزاں کی ورکشاپس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے تمام امتحانات کو منسوخ کرکے طلبا کو اسائنمنٹ کے نمبروں کی بنیاد پر پاس بھی کردیا گیا ہے جبکہ رواں سمسٹر کے طلبا کی آن لائن ورکشاپ کے بعد امتحانات کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں 5 جون تک توسیع کردی گئی ہے لہٰذا امیدوار پوسٹ آفس کی مدد سے داخلے بھجوا سکتے ہیں کیونکہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت اوپن یونیورسٹی کے تمام ریجنل دفاتر تاحال بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں