علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلباء کا سمسٹر ضائع ہونے سے بچانے کیلئے یونیورسٹی نے مستقل تشخیص کی بنیاد پر اِن پروگرامز کے طلباء کو پروموٹ کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کی منظوری اور حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر کے عین مطابق بھی ہے کیونکہ اگلا سمسٹر اِسی مہینے شروع ہو رہا ہے۔

دونوں پروگرامز کے طلباء کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء کو رزلٹ کارڈ بذریعہ پوسٹ بھی ارسال کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ جو طلباء پروموٹ ہوئے ہیں وہ گھر پر رہتے ہوئے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں مزید دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں