امن و امان

علاقہ میں امن و امان کی فضاءبرقرار رکھنا او ولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او گیمبراوکاڑہ چھاﺅنی

گیمبراوکاڑہ چھاﺅنی(نمائندہ عکس آن لائن) علاقہ میں امن و امان کی فضاءبرقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکام بالا کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوتعینات انسپکٹر ایس ایچ او شاھبور سیف الرحمان کی میڈیا کے نمائندوں راناسلیم اختر میﺅ،میاں محمد جمال قادری،حاجی محمددلمیرقادری،سینئرصحافی محمداشرف تھہیم،چوہدری راشدسلیم اور مہرنوراحمدسپرا مینجر پنجاب بنک ملگدا چوک اور راو سعید ا نجم سے ملاقات کے دوران گفتگو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام بھی ذمہ داری کا ثبوت دیں اورمشکوک سر گرمیوں میں ملوث عناصر کی اطلاع دیں تاکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے خود بھی گشت پر نکلتا ہوں اور موٹر سائیکلوں پر پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کو بھی یقینی بنا رکھا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے لیے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں