وزیراعظم عمران خان

عدم اعتماد بیرونی سازش ہے، وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ خط کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میں یہ خط سینئر صحافیوں کو دکھاوں گا، یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہم اپنے ملک کے مفاد میں اسے چھپا رہے تھے ، تحریک عدم اعتماد ایک جائز جمہوری حق ہے، تحریک عدم اعتماد ایک غیر ملکی سارش ہے، یہ ان لوگوں کی سازش ہے کہ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان کی خود مختار پالیسی ہو ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو تباہی مچی ہے یہ اس سازش کا حصہ ہے جس کے تحت ہم نے اپنے ملک کے مفاد کو دوسرے ملک کے خاطر قربان کیا ہے،ملک میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ ایک فارن امپورٹڈ بحران ہے، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی نے اپنے کام کی و جہ سے لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا دیا اور کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکا۔22 سے پہلے شوکت خانم ہسپتال کا آغاز کرتے وقت کرپشن کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرانسپرنسی کا نظام بحال کیا گیا اگر کوئی غلطی ہو جاتی تو اس کا فوراًازالہ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو طرح کی کرپشن ہے ایک کرپشن بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر کرپشن کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔

ہم نے ہسپتالوں سے پرچی سسٹم کا خاتمہ کیا جس سے مریضوں کو سہولیات میسر ہو سکیں۔ اگر ہم اپنی ٹیکنالوجی کا صحیح اور زیادہ استعمال کریں گے تو کرپشن کے امکانات کم ہوتے جائیں گے۔ ہمارے ملک میں مزدور سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ بیرون ملک میں کام کر کے اپنے بچت کو پاکستان بھجتا ہے اس وجہ سے ملک میں 31 ارب روپے کی ترسیلات زر آئیں۔ کرونا کے باعث دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ملک میں کافی مشکلات آئیں۔ جب تیل کی قیمت میں اضافہ ہو جائے تو ساری اشیاءکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے محنت کش بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت مستحکم ہوئی۔ جتنا ہم ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے اس سے ملک اور انسانیت کو بھی فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ ای پاسپورٹ پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی سہولت ہے۔ اس پاسپورٹ میں سیکیورٹی فیچرز ہیں اور اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سیاحت کے فروغ اور ترسیلات زر کے ذریعے معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ سیاحت کے شعبہ کو ہم نے صنعت کا درجہ دیدیا ہے۔

ای ٹینڈرنگ سے کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ سکردو ایئر پورٹ کو عالمی معیار کا بنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمانی نظام جمہوریت میں سیاسی بحران تو آتے رہتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ایک جائز جمہوری طریقہ ہے۔ تحریک عدم اعتماد پاکستان کے خلاف بیرونی سازش ہے۔ بیرونی سازش انہوں نے کی جو ایک ٹیلیفون پر ملک کے فیصلے کرتے تھے۔ ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کرنے والی قیادت ہو یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا۔ مین جتنا کہہ رہا ہوں سازش اس سے بڑی ہے۔ ہر کوئی نئی چیز نہیں ہے ایک امپورٹڈ بحران ہے۔

مراسلے میں واضح ہے جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈرامہ ہو رہا ہے یہ ڈرامہ نہیں ہے شک کیا جا رہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔ دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھاﺅں گا جو لوگ انجانے میں سازش کا حصہ ہیں ان سے بھی شیئر کروں گا۔ میں نہیں بتاﺅں گا کہ فیصلہ کرتے وقت کہیں آپ بڑی سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔ خط کے اندر واضح ہے کہ یہ ملک کے خلاف کتنی بڑی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ایک ایک نمائندے کو بلا کر خط شیئر کروں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں