رانا ثناء اللہ

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی

لاہور (نمائندہ عکس) عدالت نے رہنما مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثناء اللہ اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔رانا ثناااللہ کی جانب سے عدالت سے حاضری معافی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا دو سال سے فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر وکلا دلائل دیں۔گذشتہ سماعت میں عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 12 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ کے رخصت ہونے کے سبب رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس سے متعلق سماعت نہ ہوسکی تھی۔عدالت نے رانا ثنااللہ کے شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا۔اے این ایف نے رانا ثنااللہ، عثمان احمد، سبطین، اکرم، عمر فاروق اور عامر رستم کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

چالان میں رانا ثنااللہ کی جانب سے اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔رانا ثنااللہ کو سکھیکی کے قریب روک کر 15 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں