عثمان خواجہ

عثمان خواجہ آج بگ بیش میں بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگائیں گے

برسبین(عکس آن لائن)آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ آج بدھ کو بگ بیش میں اپنے بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگائیں گے۔

عثمان خواجہ گابا میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیل سکتے ہیں، عثمان نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں غزہ متاثرین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگانے کیلئے اجازت مانگی تھی جس سے آئی سی سی نے انکار کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں بگ بیش میں ایسا کرنے کی اجازت دی تھی جس سے وہ اب فائدہ اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں